جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

توڑ پھوڑ کیس : پی ٹی آئی رہنماء شفقت محمود بے گناہ قرار

شفقت محمود بے گناہ

لاہور : ایک اور کیس میں پی ٹی آئی رہنماء شفقت محمود کو ریلیف مل گیا، انہیں پولیس نے بے گناہ قرار دے دیا ہے۔

لاہور کی سیشن عدالت میں لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

اس کیس میں بھی پولیس کی جانب سے عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ میں شفقت محمود کو بے گناہ قرار دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شفقت محمود کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس : پولیس نے یاسمین راشد اور شَفقت محمود کو بے گناہ قرار دے دیا

پولیس رپورٹ کے بعد شفقت محمود کے وکلاء نے درخواستیں واپس لے لی، عدالت نے درخواست واپس لینے کی بناء پر نمٹا دی۔

واضح رہے کہ 25 مئی کو لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں تھانہ اسلام پورہ اور فیکٹری ایریا پولیس نے مقدمات درج کر رکھے تھے۔

متعلقہ خبریں