جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ : پی ٹی آئی کے 18 رہنماؤں کی ضمانتوں میں توسیع

18 رہنماؤں

لاہور : پی ٹی آئی کے 18 رہنماؤں کی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے کیسز میں ضمانتوں میں توسیع کردی گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد، شفقت محمود سمیت 18 رہنماؤں کی عبوری درخواست ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو متعلقہ تھانوں میں شامل تفتش ہونے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے 18 رہنماؤں کی ضمانتوں میں 19 جولائی تک توسیع کردی۔

یہ بھی پڑھیں : ن لیگ کی حکومت پری پول ریگنگ جیسے کام کررہی ہے: یاسمین راشد

ملزمان میں میاں محمود الرشید، حماد اظہر، مسرت چیمہ، جمشید چیمہ، میاں اکرم عثمان، میاں اسلم اقبال سمیت دیگر شامل ہیں۔ ملزمان نے گرفتاری کے خوف سے عبوری ضمانتیں کروا رکھی ہیں۔

پولیس نے ملزمان کو تھانہ گلبرگ، بھاٹی گیٹ، شاہدرہ اور شفیق آباد میں درج مقدمات میں نامزد کر رکھا ہے۔

متعلقہ خبریں