جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

وینزویلا : سب کھیل امریکا کھیل رہا ہے : وزیر خارجہ

کراکس : وینزویلا کے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا کی سازش بےنقاب ہو گئی، آئندہ ایسا ہوا تو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

وینزویلا کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ سب کھیل امریکا کی جانب سے کھیلا جا رہا ہے، امریکا کی سازش بےنقاب ہو گئی، انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے ملک کا اندورنی مسئلہ ہے امریکا کی جانب سے آئندہ ایسی سازش ہوئی تو برداشت نہیں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ فوج کے چھوٹے باغی گروہ نے اقتدار پر قبضے کی کوشش کی، جسے ناکام بنا دیا گیا، باغی فوجیوں نے کیلوں کے خالی کریٹ میں بھر کراسلحہ بھر کر پل پرپہنچایا، جہاں سے حملے کیے گئے۔

وینزویلا کے صدر نکولس ماردوو کے حامی فوجیوں نے حملے ناکام بنادیےہیں، اس سے قبل اپوزیشن لیڈرجیان گوائیڈونے فوجی بیس سے ویڈیو پیغام میں فوجی بغاوت میں عوام کو ساتھ دینے کی اپیل کی تھی۔

متعلقہ خبریں