جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کورونا کی خراب صورتحال کے باوجود مقبوضہ کشمیر سے وینٹی لیٹر بھارت منتقل

وینٹی لیٹر بھارت منتقل

اسلام آباد : مشعال حسین ملک کا کہنا ہے کہ دنیا کشمیریوں کو انسان کیوں نہیں سمجھتی، بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر سے وینٹی لیٹر بھارت منتقل کردیئے۔

کشمیری رہنماء مشعال حسین ملک نے جاری ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کورونا کی صورتحال دن بہ دن بگڑتی جارہی ہے، جہاں دو لاکھ سے زائد کورونا کیسز ہیں۔ پچیس سو سے زائد کشمیری کورونا کے باعث جاں بحق ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت میں کورونا کے مزید 3 لاکھ 57 ہزار سے زائد کیسز کی تصدیق

انہوں نے کہا کہ آج چار ہزار سے زائد کورونا کے کیس رپورٹ ہوئے۔ مقبوضہ کشمیر میں ہیلتھ کی سہولیات موجود نہیں، پورے کشمیر میں صرف 250 وینٹی لیٹر ہیں۔ بھارتی حکومت نے وہ بھی مقبوضہ کشمیر سے بھارت منتقل کر دیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں قید کشمیریوں کو تہاڑ جیل منتقل کیا جارہا ہے، جہاں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے۔ جیل میں ویکسین سمیت ٹیسٹ کی سہولت بھی نہیں دی جارہی۔ دنیا کشمیریوں کو انسان کیوں نہیں سمجھتی۔

متعلقہ خبریں