جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وینٹیلیٹرز کا کلینیکل ٹرائل کراچی، لاہور اور روالپنڈی میں شروع کردیا گیا : فواد چوہدری

وینٹیلیٹرز

اسلام آباد : فواد چوہدری نے کہا ہے کہ منظور شدہ وینٹیلیٹرز کے ڈیزائن کا کلینیکل ٹرائل کراچی، لاہور اور روالپنڈی میں شروع کردیا گیا۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستان میں وینٹیلیٹرز کے کلینیکل ٹرائل مختلف اسپتالوں میں شروع ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : چند ہفتوں میں ڈیڑھ لاکھ کورونا ٹیسٹنگ کٹس بنانے کے قابل ہو جائیں گے : فواد چودھری کا دعویٰ

انہوں نے بتایا کہ کلینیکل ٹرائل جناح اسپتال لاہور،انڈس اسپتال کراچی اور سی ایم ایچ راولپنڈی میں شروع کیئے جارہے ہیں۔ پاکستان انجینرنگ کونسل کے دو منظور شدہ ڈیزائن اس آخری مرحلے کیلئے منتخب کئے گئے ہیں۔

انہوں نے اسے میڈیکل انجینئرنگ میں پاکستان کی بڑی پیشرفت قرار دیا ہے۔

متعلقہ خبریں