جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

تھر میں جیت جانثار جیالوں کی محنت کا ثمر ہے : آصف زرداری

جیت جانثار جیالوں

کراچی : آصف زرداری نے تھر میں کامیابی پر کہا ہے کہ جیت جانثار جیالوں کی محنت کا ثمر ہے۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے ساتھ دینے پر تھر کے عوام سے اظہار تشکر کیا۔

یہ بھی پڑھیں : تھر نے پیپلز پارٹی کے ساتھ اپنی محبت اور وفاداری کا ثبوت دیا : مراد علی شاہ

جاری بیان میں کہا ہے کہ سید امیر علی شاہ جیلانی کی جیت جانثار جیالوں کی محنت کا ثمر ہے۔ ثابت ہوا کہ بھٹو شہید اور عوام کا رشتہ اٹوٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحت اجازت دیتی تو پارٹی کارکنوں کے ساتھ فتح کا جشن مناتا۔ انشاءاللہ تھر ترقی یافتہ علاقہ بنے گا۔

متعلقہ خبریں