جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ویڈیو وائرل کرنے والے ملزم کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

عیسیٰ کے خلاف

اسلام آباد : جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے مولوی آغا افتخار الدین کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ منظور  کرلیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے مولوی آغا افتخار الدین کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا ہے۔ ملزم کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کے فیصلے پر پاکستان بار کونسل کا نظر ثانی کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ

عدالت نے ملزم کا طبی معائنہ کروا کر رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا ہے، جج راجہ جواد عباس حسن نے ایف آئی اے سے استفسار کیا کہ آپ نے ملزم سے کیا ریکور کرنا ہے؟ جس پر ایف آئی اے کیجانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم کے شریک ملزمان کی معلومات لینی ہیں، اور چیزیں بھی برآمد کرنی ہیں، ملزم نے اقرا کے نام سے بھی ایک ویب چینل بنا رکھا ہے۔

وکیل صفائی نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے دلائل دئیے کہ میرا مؤکل دل کے عارضے میں مبتلا ہے، کیمرہ اور لیپ ٹاپ حوالے کر چکے ہیں اور کیا ریکور کرنا ہے۔

عدالت نے ملزم کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ خبریں