کیلیفورنیا: بالی وڈ فلم جودھا اکبر میں ریتھیک روشن کے ہمراہ اداکاری کرنے والے اداکار امن دھالیوال کو امریکا میں نامعلوم شخص نے کلہاڑی کے وار سے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امن دھالیوال پر کیلیفورنیا میں جم میں ورزش کرنے کے دوران حملہ کیا گیا۔
سوشل میڈیا پر واقعے کی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ اداکار جم میں موجود ہیں وہیں نیلے رنگ کی ہوڈی میں ایک شخص نے پانی مانگتے ہوئے امن دھالیوال پر بظاہر چھوٹی کلہاڑی سے حملہ کیا۔
Punjabi actor Arman Dhaliwal was critically attacked in America when he was exercising in the Planet Fitness gym. Arman Dhaliwal bravely subdued the attacker. pic.twitter.com/QXQDH3FI4j
— Gagandeep Singh (@Gagan4344) March 16, 2023
حملے کے صورت میں اداکار زخمی ہوگئے تاہم جیسے ہی ملزم کا دھیان بھٹکا امن نے جوابی حملہ کرتے ہوئے کلہاڑی چھین کر اس شخص کو نیچے گرادیا جس کے بعد وہاں موجود دیگر افراد نے ملزم کو زمین پر لٹا کر پکڑ لیا۔
دوسری جانب زخمی ہونے کی صورت میں امن دھالیوال کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
واضح رہے کہ امن دھالیوال بالی وڈ نے بھارتی ٹی وی شوز کے ساتھ، ساتھ ہالی وڈ فلموں میں بھی کام کیا ہے۔