جی ٹی وی نیٹ ورک
ٹیکنالوجی

آئی فون 14 چند تبدیلیوں کے بعد مارکیٹ میں آنے کیلئے تیار، ویڈیو دیکھیں

14

امریکی کمپنی ایپل کا تیار کردہ نیا آئی فون 14 چند تبدیلیوں کے بعد مارکیٹ میں آنے کیلئے تیار ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایپل نے آئی فون14 میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں جن میں “پنچ ہول ڈسپلے” قابل ذکر ہے۔

آئی فون کے پرانے موبائل فونز میں “نوچ سیلفی” کیمرے کے ساتھ چہرے کی شناخت (فیس آئی ڈی) بھی کام کرتی ہے، نئے آئی فون میں نوچ کی جگہ کیمرہ ہوگا اور چہرے کی شناخت کے بجائے فنگر پرنٹ سینسر لگایا جائے گا۔ اس طرح آئی فون 14 سے مزید اچھی سیلفی لی جاسکے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ریلیز سے قبل آئی فون 14 پرو کا نیا فیچر سامنے آگیا

رپورٹس کے مطابق ستمبر 2022 میں متعارف ہونے والے آئی فون 14 سیریز میں فزیکل سم کارڈ کا سلاٹ ختم کردیا جائے گا اور وہ موبائل فونز صرف ای سم (eSIM) کو سپورٹ کریں گے۔

 

متعلقہ خبریں