جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

محمد زبیر کیخلاف ویڈیو بنانے والے سامنے آئیں : رانا ثناءاللہ

ویڈیو بنانے والے

لاہور : رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ زبیر صاحب کے خلاف کافی محنت سے ویڈیو بنائی گئی۔ ویڈیو بنانے والے سامنے آئیں۔

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے ہمیشہ سویلین بالادستی کی بات کی ہے۔ نواز شریف کو سزا ایک ویڈیو کا شاخسانہ ہے۔ اپوزیشن کے خلاف مقدمات بنائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ زبیر صاحب کے خلاف کافی محنت سے ویڈیو بنائی گئی۔ ویڈیو بنانے والے سامنے آئیں۔ ویڈیو پر محمد زبیر کے مؤقف کا علم نہیں۔ محمد زبیر کو ٹارگٹ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : دہائیوں سے التواء کے شکار منصوبے حقیقت بنتے نظر آرہے ہیں : اسد عمر

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کے خلاف ویڈیو کافی کارگر ثابت ہوئی ہے۔ سمجھ نہیں آتا محمد زبیر سے یہ لوگ کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ کسی بھی غیر اخلاقی عمل کی حمایت نہیں کرتے۔ کوئی مدعی ہی نہیں اور ویڈیو جاری کردی گئی۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ ن لیگ کا ایک ہی لیڈر ہے، جس کا نام نواز شریف ہے۔ بیانیہ پارٹی لیڈر کا ہی ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں