جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کی برتن دھونے کی ویڈیو وائرل

برتن دھوتے

نوواک جوکووچ صرف ٹینس ہی اچھی نہیں کھیلتے بلکہ برتن بھی اچھے سے دھوتے ہیں۔

عالمی نمبر ون سربیئن  ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ کی اہلیہ جیلینا کی جانب سے ایک دلچسپ ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوواک جوکووچ اپنے گھر کے برتن دھوتے ہوئے نظر آرہے ہے۔

یہ بھی پڑھیں آٹزم کی بیماری میں مبتلا بچے کی مسجد میں اذان: ویڈیو وائرل

ٹینس کھلاڑی برتن دھونے کے لیے سِنک کے پاس کھڑے ہیں اور  پلیٹیں دھو کر ایک جانب رکھ رہے ہیں۔

 

ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے نوواک جوکووچ اپنی اہلیہ سے مقامی زبان میں گفتگو بھی کر رہے ہیں۔

صارفین کی جانب سے ویڈیو کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں منال خان کی شادی تقریبات کا آغاز: ڈھولکی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل

متعلقہ خبریں