جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

يوروپا فٹبال لیگ کےفائنل ، وِلاریال نےمانچسٹر یونائیٹڈ کو شکست دیدی

وِلاریال

يوروپا کپ فٹبال لیگ میں اسپینش کلب وِلاریال نے  بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے مانچسٹر یونائیٹڈ کو ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔

میچ کے آغاز میں ہی دونوں ٹیموں نے جارحانہ انداز اپنایا، میچ کا پہلا گول 29 ویں منٹ میں ولا ریال کے جیرارڈ مورینو نے کیا ،جس کے بعد مانچسٹر کی ٹیم نے بھی حملے کیے اور کھیل کے 55 ویں منٹ میں  کاوانی نے گول کرکے میچ ایک ایک سے برابر کردیا۔

کھیل کے اختتام تک دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول کر رکھا تھا جس کے بعد فائنل میچ پینالٹی شوٹ آؤٹ پر چلا گیا ۔

کاش ماں ہوتی میں اسے اپنے غم بتاتا، نسیم شاہ دل برداشتہ ہوگئے

پینالٹی شوٹ آؤٹ میں بھی سخت  مقابلہ ہوا لیکن قدرے کمزور سمجھے جانے والی وِلاریال کی ٹیم نے 10کے مقابلے میں 11 گول سے  ٹرافی اپنے نام کرلی۔

یوروپا لیگ میں وِلاریال کی مانچسٹر یونائیٹڈ کے خلاف کامیابی نے سب کو ہی حیرت میں ڈال دیا ہے،فتح کے بعد اسٹیڈیم اور اس کے باہر اسپینش کلب ویاریال کی جیت کا جشن بھی بھرپور انداز میں منایا گیا۔

متعلقہ خبریں