جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کورونا ایس پیز کی خلاف ورزی، کراچی کی موبائل مارکیٹ سیل

موبائل مارکیٹ

کراچی : موبائل مارکیٹ کو سیل کردیا گیا ہے۔

شہری انتظامیہ نے کراچی کے علاقے صدر میں پاکستان کی سب سے بڑی موبائل مارکیٹ کو کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مکمل سیل کردیا گیا ہے، اس موقع پر سیکورٹی اہلکار بھی موجود تھے۔ مارکیٹ جانے والی سڑک کو رکاوٹ رکھ کر بند کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا کیسز بڑھے تو بات اسپتالوں کے بس سے نکل جائے گی : صدر مملکت

مُوبائل مَارکیٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں دس ہزار سے زائد چھوٹی بڑی دکانیں ہیں۔ تمام مُوبائل مارکیٹس کو سیل کیا گیا ہے۔ مارکیٹ 70 ارب روپے کا ریوینیو جنریٹ کرتی ہے۔ پوری مارکیٹ کو سیل کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

متعلقہ خبریں