جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کسانوں پر تشدد ووٹ چور ہی کرسکتے ہیں، یہ فاسشسٹ سوچ کی عکاسی ہے : مریم اورنگزیب

ووٹ چور ہی

لاہور : مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ‎کسانوں کو روزگار دینے کی بجائے گرفتار کرنا عمران صاحب کی فاسشسٹ سوچ کی عکاسی ہے، کسانوں یہ سلوک صرف ووٹ چور ہی کرسکتے ہیں۔

‎پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ترجمان مریم اورنگزیب کی کسانوں پر تشدد اور شیلنگ کی شدید مذمت کی اور کسان اتحاد کے رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آپ کا خوف، ڈر اور گھٹیا پن آپ کے ہر عمل سے ظاہر ہے۔ ‎وزیراعظم کی دہشت گردی کا عملی مظاہرہ آج لاہور میں کسانوں پر ہو رہا ہے۔ ‎آٹا، چینی، بجلی، گیس چور عوام پہ سرِ عام دہشت گردی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور : پولیس کی کسانوں کے دھرنے کے خلاف کارروائی، شدید جھڑپیں، متعدد گرفتار

ان کا کہنا تھا کہ ‎لیڈی ہیلتھ ورکرز، سرکاری ملازمین، ڈاکٹرز، طلباء، میڈیا آج سراپا احتجاج ہے۔ ‎کسانوں کو روزگار دینے کی بجائے گرفتار کرنا عمران صاحب کی فاسشسٹ سوچ کی عکاسی ہے۔ ‎ووٹ چور ظالم حکومت کے پاس عوام کے لئے گالی، گولی اور شیلنگ کے سوا کچھ نہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‎عوام سے جینے کا حق چھیننے والی ظالم حکومت مظلوموں کی بات سننے پر بھی آمادہ نہیں۔ 126 دن ڈی چوک پہ منتخب وزیراعظم کے خلاف دھرنا، سول نافرمانی، ہنڈی کے ذریعے پیسے منگوانے کا اعلان کرنے والا مظلوموں کی بات سُننے کو تیار نہیں۔

ترجمان نے کہا کہ عمران صاحب وزیراعظم ہاؤس میں چھپنے سے آپ عوام کے غیض وغضب سے بچ نہیں سکتے۔ کسانوں پر ڈنڈے برسا کر زرعی پیداوار میں اضافہ نہیں ہوگا۔ کسانوں یہ سلوک صرف ووٹ چور ہی کرسکتے ہیں۔ ‎جب تک ظالم ووٹ چور حکومت سے نجات نہیں ہوگی، کسانوں سمیت ہر شعبہ زندگی اذیت میں رہے گا۔

متعلقہ خبریں