جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

وائرل وڈیو 13 جون کی ہے 15 جون کی نہیں: شعیب ملک

لندن: ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ میں صفر پر آؤٹ ہونے والے قومی ٹیم کے تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک نے وائرل ویڈیو پر وضاحت دیتے ہوئے کہا  کہ ویڈیو 13 جون کی ہے، میچ سے پہلے والی رات کی نہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کی بھارت سے ذلت آمیز شکست کے بعد شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی ہوٹل پر دوستوں کے ساتھ سامنے آنے والی ایک ویڈیو پرتنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

 ویڈیو کے حوالے سے شعیب ملک نے اپنی  ٹوئٹ میں وضاحت دی کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو  13جون کی ہے، 15 جون کی نہیں۔

شعیب ملک لکھتے ہیں کہ ’20 سال سے ملک کی خدمت کررہا ہوں، دکھ ہے کہ ذاتی زندگی کے معاملات کی بھی وضاحت دینا پڑتی ہے‘۔

ادھر فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ شائقین پرفارمنس پر تنقید کرنے کا حق رکھتے ہیں مگر کھلاڑی کے لیے نازیبا الفاظ استعمال نہ کریں،  ٹیم کم بیک ضرور کرے گی، عوام کی سپورٹ کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ خبریں