مختلف گانوں پر مختلف ڈانس کرنے والے طوطے کی سوشل میڈیا پر دھوم

واشنگٹن: مختلف انداز میں ڈانس کرنے والا طوطے نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

سوشل میڈیا پر مشہور ہونے والا طوطا کوکاٹو جو ’سنوبال‘ کے نام سے مشہور ہوا ہے، 1980 کی دہائی کے گانوں پر 14 مختلف انداز میں ڈانس کرتا نظر آتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ پہلا غیرانسانی جانور ہے جو موسیقی پر سر ہلاتا ہے اور باری باری ٹانگوں سے ڈانس کی ادائیں دکھاتا ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس طوطے کے دماغ میں ایسی صلاحیت موجود ہے، جو موسیقی سننے پر اسے ردِ عمل پر مجبور کرتی ہے۔ اگرچہ طوطے آواز سن کر سیکھنے کی زبردست مہارت رکھتے ہیں۔ لیکن سنوبال جس طرح 14 انداز میں ڈانس کرتا ہے، وہ ماہرین کے لیے بھی حیران کن اور ناقابلِ فہم ہیں۔ 

دلچسپ بات یہ ہے کہ جیسے ہی میوزک بدلتا ہے طوطے کے رقص کا انداز بھی تبدیل ہوجاتا ہے جو ایک حیرت انگیز بات ہے۔ اب یہ حال ہے کہ پوری دنیا میں اس کی ویڈیو دیکھی جارہی ہے اور مقبول ہورہی ہے۔ اس کے ڈانس کے انداز اس میں سیکھنے کی لچک اور فراوانی کو ظاہر کرتے ہیں۔