جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

ویرات کوہلی کیخلاف گرفتاری کی درخواست دائر

ویرات کوہلی

نئی دہلی: بھارت میں آن لائن جوئے کو فروغ دینے کے الزام میں ویرات کوہلی کی گرفتاری کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چنئی کے وکیل نے عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ آن لائن جوئے کی ایپلی کیشن نوجوانوں کا مستقبل تباہ کررہی ہیں۔

وکیل کے مطابق ویرات کوہلی اور اداکارہ تمنا بھاٹیا جیسے اسٹارز نئی نسل کا ذہن خراب کرنے کا باعث بن رہے ہیں، دونوں کو گرفتار کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم ویرات کوہلی کے ریکارڈز کے دشمن بن گئے

وکیل نے موقف اختیار کیا کہ جوا کھیلنے والے نوجوان بھاری سود پر قرضے لیتے ہیں جس کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار ہوکر خودکشی کرلیتے ہیں، دیگر لوگ کئی معاشرتی برائیوں میں بھی تیزی سے ملوث ہورہے ہیں لہٰذا ہائیکورٹ فوری طور پر ایکشن لے۔

ویرات کوہلی کے خلاف کیس کی سماعت کی تاریخ منگل 4 اگست مقرر کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں