ویرات کوہلی کا مایوس شائقین کے لئے جزباتی پیغام

لندن: گزشتہ روز بھارت کو نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے مداحوں کو جزباتی پیغام دی دیا۔

نیوزیلینڈ کے ساتھ ہونے والے سنسنی خیز مقبلے کے بعد سماجی میڈیا کی ویب سائٹ پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے اپنے مایوس مداحون کو پیغام دے دیا۔ جس میں انہوں نے شائیقین کا حوصلہ بڑھایا اور لکھا کہ سب سے پہلے میں ان تمام شائقین کا شکریہ اداکرنا چاہتاہوں جو اتنی بڑی تعداد میں ہمیں سپورٹ کرنے آئے۔ آپ نے اس ٹورنامنٹ کو ہمارے لیے یاد گار بنادیا اور ہم نے ٹیم کے لیے آپ کی محبت کو بھرپور طریقے سے محسوس کیا۔ ہم سب بھی بالکل آپ کی طرح مایوس ہیں اور ہمارے جذبات بھی آپ کے جذبات سے مختلف نہیں۔ ہم  نے وہ سب کچھ کیا جوہم کرسکتے تھے۔