جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

عالمی کپ میں ویرات اور عامر کا بھی دلچسپ مقابلہ

مانچسٹر: پاکستان اور بھارت کے میچ میں جہاں ٹیمیں مدمقابل ہوں گی وہیں ایک دلچسپ ٹکراو ویرات کوہلی اور محمد عامر کے درمیان بھی ہوگا۔

ورلڈکپ کا ہائی ولٹیج میچ آج پاک بھارت کے درمیان ہوگا جہاں عامراور کوہلی بھی آمنے سامنے ہوں گے۔ جہاں ویرات کوہلی بھارتی بیٹنگ لائن کی چٹان ہیں وہیں پاکستان سے محمد عامر کی بالنگ لائن کی جان ہیں۔

جبکہ کوہلی خود عامر کو خطرناک بالر قرار دیتےہیں۔ اب ورلڈکپ میں پرانا عامر لوٹ آیا ہے، تو پھر عامر چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کی یاد بھی دلائے گا۔ کوہلی کی وکٹ بھی اڑائے گا۔

متعلقہ خبریں