ویرات کوہلی نے کرکٹر آف دی ائیر کا ایوارڈ جیت لیا

ممبئی: انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ائیر کے ایوارڈ کی ریس میں بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔

بھارتی ٹیم کے کپتان اور اسٹار بلے باز ویرارت کوہلی نے سیٹ کرکٹ ریٹنگ ایوارڈز میں انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر اور بہترین بلے باز ایوارڈز جیت لئے، جبکہ فاسٹ باﺅلر جسپریت بمرا انٹرنیشنل باﺅلر آف دی ایئر قرار پائے اور سابق بھارتی کرکٹر موہندر امرناتھ کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

سیٹ کرکٹ ریٹنگ ایوارڈز کی تقریب ممبئی میں منعقد ہوئی جس میں سابق اور موجودہ کرکٹرز نے شرکت کی، کوہلی نجی مصروفیات کے باعث تقریب میں شرکت نہیں کر سکے۔

بھارت کو آسٹریلوی سرزمین پر تاریخی ٹیسٹ سیریز میں کامیابی دلوانے والے چیتشور پوجارا انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر اور روہت شرما کو انٹرنیشنل ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈز دیئے گئے۔ جبکہ موہندر امرناتھ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ ایرون فنچ جبکہ انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی باﺅلر آف دی ایئر ایوارڈ افغانستان کے راشد خان کے نام رہا۔