جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

بچھڑے پیاروں کی آواز سننا اب ممکن ؟

کی آواز

حال ہی میں آرٹیفشل انٹیلیجنس کی مدد سے ایک ایسا اسپیکر تیار کیا گیا ہے جس کے ذریعے ہم دنیا سے چلے جانے والے اپنے پیاروں کی آواز کو سن سکیں گے۔

ورچوئل اسسٹنٹ ٹیکنالوجی ایمیزون الیکسا پر نیا فیچر متعارف ہونے جارہا ہے جس کے ذریعے کسی کی بھی آواز کی نقل کی جاسکتی ہے۔

ایمیزون کے ’الیکسا اے آئی‘ کے سربراہ سائنسدان روہت پرساد کا کہنا ہے کہ بلا شبہ موجودہ دور مصنوعی ذہانت کا سنہری دور ہے جہاں ہمارے خواب اور سائنس فکشن حقیقت کا روپ اختیار کر رہے ہیں۔

روہت نے کہا کہ الیکسا کا نیا فیچر ایک منٹ سے بھی کم وقت کی ریکارڈ شدہ آڈیو سن کر کسی کی بھی آواز کی نقل کرسکتا ہے۔

سائنسدان پرساد نے کہا کہ عالمی وباء کورونا وائرس کے دور میں جب کئی افراد نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے، ایسے میں اے آئی سسٹمز میں ’انسانی صفات‘ کو شامل کرنا مزید اہم ہوگیا ہے۔

اگرچہ مصنوعی ذہانت اس دُکھ کا ازالہ نہیں کرسکتی لیکن وفات پا جانے والوں کی یادوں کو زندہ ضرور رکھ سکتی ہے۔

ایمیزون نے سالانہ ’مارس کانفرنس‘ کے دوران اس نئے فیچر کا ڈیمو پیش کیا، تاہم یہ فیچر آزمائشی مراحل میں ہے، یہ عام صارفین کے لیے کب تک دستیاب ہوگا، اب تک اس کا کوئی واضح اعلان نہیں کیا گیا۔

یہ پڑھیں  : تمام خاص و عام میں خاص ہے یہ آم

متعلقہ خبریں