جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبر

ملک بھر سے ملک وائرس مزید 119 افراد کی جان لے گیا

مزید 119

اسلام آباد : ملک بھر میں آج بھی وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 100 سے کم نہ ہوسکی، مزید 119 افراد وائرس سے جاں بحق ہوگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 44 ہزار 838 افراد میں مہلک وائرس کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں 4 ہزار 113 نئے مریض سامنے آگئے، جبکہ مزید 119   افراد جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ میں کورونا کے مزید ایک ہزار 215 کیسز رپورٹ

ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہزار 350 ہوگئی، جبکہ اب تک 8 لاکھ 41 ہزار 636 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ 24 گھنٹوں میں کورونا کیسز کی شرح 9 اعشاریہ 17 فیصد رہی۔

متعلقہ خبریں