جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے منتخب صدر کی پاکستان آمد

اقوام متحدہ کی

اسلام آباد : اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں سیشن کیلئے منتخب صدر پاکستان پہنچ گئے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں سیشن کیلئے منتخب صدر وولکن بوزکر نے وزارت خارجہ کا دورہ کیا، جہاں شاہ محمود قریشی نے معزز مہمان کا خیر مقدم کیا۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر نے وزارت خارجہ کے لان میں پودا لگایا۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت میں موجود دہشت گرد عناصر سے پاکستان کو خطرہ ہے: اقوام متحدہ

نو منتخب صدر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس ہوگی جس سے نومنتخب صدر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی خطاب کریں گے۔

وولکن بوزکر وزیراعظم عمران خان سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں یو این جنرل اسمبلی کے 75 ویں سیشن کے ایجنڈے کے حوالے سے مسائل اور ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔

وولکن بوزکر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں