جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

روس کا دورہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کیا تھا: عمران خان

عمران

اسلام آباد: عمران خان کا کہنا ہے کہ روس کا دورہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کیا تھا، ڈونلڈ لو کو برطرف کرنا چاہیے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا امریکی نشریاتی ادارے کو ا نٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کے اندورنی معاملات میں بھرپور مداخلت کی گئی، ہمارے ٹرمپ انتظامیہ سے بہترین تعلقات تھے، امریکی عہدیدار نے کہا عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو معاف کردیا جائے گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سائفر کو کابینہ میں پڑھ کر سنایا گیا، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھی سائفر سامنے رکھا گیا، جو بائیڈن کے اقتدار میں آنے کے بعد دو طرفہ تعلقات میں بدلاؤ آیا، امریکی سفارتخانہ ہمارے پارٹی ممبران کو بلاتا رہا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں جاری صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں: امریکا

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے دیگر ممبران کو خریدنے کیلئے لاکھوں ڈالر لگائے گئے، شہباز شریف کی 60 فیصد کابینہ ضمانت پر ہے، روس کا دورہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کیا تھا، ڈونلڈ لو کو برطرف کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے، آئندہ انتخابات کے نتائج کی پیشگوئی نہیں کر سکتا۔

متعلقہ خبریں