جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ووٹ چور اور سلیکٹڈ حکومت ہر کام میں دو نمبری کرنے کی ماہر ہے : عظمیٰ بخاری

ووٹ چور اور

لاہور : عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ووٹ چور اور سلیکٹڈ حکومت ہر کام میں دو نمبری کرنے کی ماہر ہے۔

عظمیٰ بخاری نے حکومتی ترجمانوں کی جانب سے جعلی خبریں پھیلانے پر ردعمل میں کہا ہے کہ اظہر عباس چانڈیا کی پرانی ملاقات کی تصویر لگاکر پروپیگنڈہ کیا گیا۔ ووٹ چور اور سلیکٹڈ حکومت ہر کام میں دو نمبری کرنے کی ماہر ہے۔ شرمندگی اور بے عزتی کے تمغے پی ٹی آئی کے لیے حسن کارکردگی سمجھے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : نواز شریف کے نظریے کی تائید کرتا ہوں، جینا مرنا ن لیگ کے ساتھ ہے : اظہر عباس چانڈیا

انہوں نے کہا کہ اظہر عباس چانڈیا نے ویڈیو بیان جاری کرکے فسادی ترجمانوں کے عزائم خاک میں ملادیئے۔ پی ٹی آئی اب جھوٹی اور من گھڑت خبروں سے اپنی حکومت چلانا شروع ہوگئی ہے۔ عمران خان کو جب لوٹے نہیں ملے تو ایسے پروپیگنڈے شروع کردیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی صاحب آپ نے پہلے ملک بھر سے لوٹے اکٹھے کر کے چوں چوں کا مربہ بنایا ہے۔ اظہر عباس چانڈیا سمیت ہر لیگی رکن میاں نوازشریف کے بیانیہ کے ساتھ کھڑا ہے۔

متعلقہ خبریں