جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

ایران میں صدارتی انتخابات کے لیئے پولنگ کا آغاز

ایران میں

تہران : سپریم لیڈر آیت الله علی خامنہ ای نے اپنا ووٹ کاسٹ کر لیا۔

ایران میں 13ویں صدارتی انتخابات کے لیئے پولنگ کا آغاز ہوگیا۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت الله علی خامنہ ای نے اپنا ووٹ کاسٹ کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے صدارتی انتخابات، آیت اللہ ابراہیم رئیسی کا پڑلہ بھاری

اس موقع پر انہوں نے ایرانی عوام کو اپنے پیغام میں کہا کہ ہر ووٹ اہمیت رکھتا ہے، آئیں ووٹ کریں، اپنا صدر منتخب کریں۔

ووٹ کا استعمال ملک کے مستقبل کیلئے اہم ہے۔

لہذا اسی بنیاد پر عوام کو آج اصلح اور بہترین شخص کا انتخاب اور اپنے ووٹ کا صحیح اور درست استعمال کرنا چاہیے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ووٹنگ کی ابتدائی اوقات میں اپنا ووٹ ڈالنے کی کوشش کریں۔

متعلقہ خبریں