جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

قومی اسمبلی میں ووٹنگ کے عمل کا آغاز، خفیہ ووٹنگ کے ذریعے چناؤ ہوگا

خفیہ ووٹنگ

اسلام آباد : صوبائی اور قومی اسمبلی میں ووٹنگ کا عمل شروع ہوگیا، اراکین خفیہ ووٹنگ کے ذریعے اپنے امیدوار کا انتخاب کریں گے۔

سینیٹ انتخابات، 37 نشستوں پر آج خفیہ ووٹنگ ہورہی ہے۔ اسلام آباد کی 2، خیبر پختونخوا کی 12، سندھ کی 11 اور بلوچستان کی 12 نشستیں ہیں۔ پنجاب کی 11 نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔ پولنگ صبح 9 سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں سینیٹ کی 12 نشستوں پر 28 امیدوار مدمقابل

صوبوں کی نشستوں پر ارکان صوبائی اسمبلی ووٹ ڈالیں گے، اسلام آباد کی 2 نشستوں پر ارکان قومی اسمبلی ووٹ کاسٹ کریں گے۔

آئین کے مطابق سینیٹ انتخابات خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہوں گے۔ اسلام آباد سے حفیظ شیخ اور یوسف رضا گیلانی مدمقابل ہیں، جنرل نشست پر قومی اسمبلی کے 341 ارکان ووٹ ڈالیں گے۔

وفاق اور صوبوں میں جنرل نشستوں پر 39 امیدوار ہیں۔ خواتین 18، ٹیکنوکریٹ 13 اور اقلیتی نشستوں پر 8 امیدوار مدمقابل ہیں۔ الیکشن کمیشن کے عملے نے قومی اسمبلی ہال کا چارج سنبھال لیا۔

متعلقہ خبریں