وفاقی کابینہ کا اجلاس: 10 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دیدی گئی۔

وفاقی کابینہ

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کمسن بچوں کی عدالتوں کے قیام سمیت 10 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دیدی گئی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی کابینہ نے نیشنل انشورنس کمپنی کے سی ای او کی تقرری، آزاد جموں کشمیر کے مالی سال 2019-20 کے پراپرٹی بجٹ کی منظوری دے دی۔ کابینہ نے خصوصی کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلوں کی توثیق کردی۔

کابینہ نے پاکستان اکادمی ادبیات کے چئیرمین کی تعیناتی کی منظوری دی، کابینہ کو یوٹیلٹی اسٹورز کو رپوزیشن سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی، وفاقی دارلحکومت میں کم سن بچوں کی عدالتوں کے قیام کی منظوری دیدی، خواتین پراپرٹی حقوق آڑڈیننس 2019 کے نفاز میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔

وفاقی کابینہ کو پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری پر بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں

وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کی عالمی معاشی درجہ میں بہتری پر معاشی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ معاشی ٹیم ملکی معیشت کو درست سمت پر لے آئی ہے، عالمی اداروں کی جانب سے پاکستانی معیشت سے متعلق مثبت رپورٹس آرہی ہیں، قوم کو ملکی معیشت سے متعلق مزید اچھی خبریں ملیں گی۔