جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

وقار یونس کا ورلڈ کپ میں وہاب ریاض کی شمولیت کا مطالبہ


برسٹل: سابق کوچ نے انگلینڈ کے خلاف قومی ٹیم کے بالرز کی ناقص کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ورلڈ کپ اسکواڈ میں وہاب ریاض کی شمولیت اور تبدیلی کا مطالبہ کر دیا۔

وقار یونس کا کہنا تھا کہ اس سے بڑی رسوائی کیا ہوگی کہ اب پاکستانی بالرز تین سو اٹھاون رنز کے ہدف کا بھی دفاع نہیں کرسکتے۔

حسن علی اور جنید خان انگلش وکٹوں پر اچھی بالنگ کراسکتے ہیں، لیکن وہ اپنی صلاحیتوں کے مطابق بالنگ کروانے میں ناکام ہوگئے ہیں۔ ماضی میں پاکستانی بالنگ اٹیک کی کبھی اتنی بری کارکردگی نہیں دیکھی۔

متعلقہ خبریں