جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

وہاب ریاض کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

اسلام آباد: فاسٹ بالر محمد عامر کے بعد وہاب ریاض نے بھی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا ہے تاہم اس وقت کینیڈا میں ٹی20 لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں جہاں سے واپسی کے بعد وہ ریٹائرمنٹ کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

مزید پڑھیں محمد عامر کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

فاسٹ باﺅلر نے دس سالہ کیرئیر میں 27 میچ کھیل کر 83 شکار کئے ہیں۔ ان کی بہترین باو?لنگ 83 سکور دے کر 5 وکٹیں ہیں۔ اپنے کیریئر میں دو مرتبہ پانچ وکٹیں جبکہ تین مرتبہ چار وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر محمد عامر گزشتہ ہفتے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں تاہم انہوں نے اعلان کیا تھا کہ ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔

خیال رہے کہ قومی ٹیم کے سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر نے پیشگوئی کی تھی کہ محمد عامر کے بعد وہاب ریاض،حسن علی و دیگر کھلاڑی بھی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے۔

متعلقہ خبریں