جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

راکاپوشی پر پھنسے واجد اللہ نگری و غیر ملکی کوہ پیماء کو ریسکیو کرلیا گیا

واجد اللہ نگری

گلگت : تین دن کی کوششوں کے بعد واجد اللہ نگری اور ایک غیر ملکی کوہ پیماء کو ریسکیو کرلیا گیا۔

پاک فوج کی ریسکیو ٹیم نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے راکاپوشی پر پھنسے پاکستانی کوہ پیماء واجد اللہ نگری اور ایک غیر ملکی کوہ پیماء کو ریسکیو کرلیا ہے، جنہیں اب گلگت منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ ایک بیمار غیر ملکی کوہ کو ریسکیو کرنے کا آپریشن جاری ہے۔ دونوں غیر ملکیوں کا تعلق چیک ری پبلک سے ہے۔

واجد اللہ نگری کے بھائی نے بتایا کہ کوہ پیماؤ واپسی پر شدید برف باری کے باعث پھنس گئے۔ ان کے ٹینٹ برف سے ڈھک گیا تھا، بڑی مشکل سے ٹینٹ سے باہر نکلے، مزید آگے نہیں جاسکتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : ساجد علی سدپارہ نے دوسری بار کے ٹو سر کر لیا

ان کا کہنا تھا کہ دونوں غیر ملکی بیمار تھے اور چلنے کے قابل بھی نہیں تھے، انہیں واجد ہی ریسکیو کے مقام تک لے کر آئے۔

واضح رہے کہ وَاجد اللہ نگری اور دیگر دو غیر ملکی ساتھیوں نے پانچ روز قبل راکاپوشی چوٹی سر کرنے کے بعد پھنس گئے تھے۔ پاک فوج کے ہیلی کاپٹروں کو مسلسل تین دن تک ریسکیو آپریشن کے بعد کامیابی ملی۔ وَاجد اللہ نگری راکاپوشی چوٹی سر کرنے والے دوسرے پاکستانی ہیں۔

متعلقہ خبریں