جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

چاہتے ہیں کہ ایران دوبارہ جوہری معاہدے میں شامل ہو : وائٹ ہاؤس

چاہتے ہیں کہ ایران

واشنگٹن : وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ پالیسیوں سے متعلق بات کرنا قبل ازوقت ہے، چاہتے ہیں کہ ایران دوبارہ جوہری معاہدے میں شامل ہو۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری جین ساکی نے نیوز بریفنگ میں کہا کہ میڈیا کی آزادی کی دل کی گہرائیوں سے قدر کرتی ہوں۔ امریکی عوام کو سچ سے آگاہ رکھنا ہمارا مقصد ہے۔ صدر جوبائیڈن نے پہلا حکم کورونا سے نمٹنے کا جاری کیا۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے متنازع اقدامات کو ختم کرنے کیلئے متعدد حکم نامے جاری کیے۔ چاہتے ہیں کہ ایران دوبارہ جوہری معاہدے میں شامل ہو۔ صدر جوبائیڈن کے غیر ملکی دورے ابھی شیڈول نہیں۔ نئی انتظامیہ کی پالیسیوں سے متعلق بات کرنا قبل ازوقت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب سے یمن جنگ کے خاتمے کے لئے بات کریں گے : امریکا کے نئے وزیر خارجہ

ان کا کہنا تھا کہ صدر جوبائیڈن نے دن کا آغاز چرچ میں دعائیہ تقریب سے کیا۔ کوشش ہے کہ 100 روز میں ایک کروڑ کورونا ویکسین کی فراہمی کریں۔ صدر جو بائیڈن تمام ترمعاملات سے متعلق پُرعزم ہیں۔ جوبائیڈ ن صرف ڈیموکریٹس کے نہیں، تمام امریکیوں کے صدر ہیں۔

پریس سیکریٹری وائٹ ہاؤس نے سوال کے جواب میں کہا کہ امریکا میں سزائے موت سے متعلق حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

متعلقہ خبریں