جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

چاہتے ہیں زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا کریں تاکہ غربت کم ہو : وزیر اعظم

چاہتے ہیں زیادہ سے

فیصل آباد : وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ملکی مسائل کے حل کے لیے مؤثر بلدیاتی نظام ضروری ہے، چاہتے ہیں زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا کریں تاکہ غربت کم ہو۔

وزیراعظم عمران خان نے فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر ڈویژن میں ہائیکورٹ بینچ ہونا چاہیئے۔ عوام کو سہولت دینا حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ ملکی مسائل کے حل کے لیے مؤثر بلدیاتی نظام ضروری ہے۔ جو بلدیاتی نظام لے کر آرہے ہیں یہ پاکستان کا بہترین بلدیاتی نظام ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں ہر شہر کا اپنا میئر ہوتا ہے، اس کا اپنا نظام ہوتا ہے۔ پوری دنیا میں بڑے شہروں کا میئر اپنی کابینہ بناتا ہے۔ میئر کے الیکشن براہ راست ہوں گے۔ ایک دن مانچسٹر کہے گا فیصل آباد ہم سے آگے نکل گیا۔ ماضی کے تجربات سے سیکھ کر نیا بلدیاتی سسٹم لارہے ہیں۔ صوبائی ترقیاتی فنڈز سے شہر ٹھیک نہیں ہوسکتے۔

یہ بھی پڑھیں : تعمیراتی سیکٹر کے لیے خصوصی پیکیج سے معاشی سرگرمیاں تیز ہوئیں : عبدالحفیظ شیخ

ان کا کہنا تھا کہ کرنسی کی قدر گرنے سے مہنگائی آتی ہے۔ مہنگائی کی وجہ سے ہماری حکومت کو بھی برا بھلا کہا گیا۔ سابق حکومت نے روپے کی مصنوعی قدر کو برقرار رکھا۔ ہمارے باہر کے دوستوں نے مدد کی، دیوالیہ ہونے سے بچ گئے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ 60 کی دہائی میں پاکستان ترقی کرتی دنیا میں ایک ماڈل تھا۔ دبئی کے شیخ چھٹیاں منانے کراچی آتے تھے۔ حکومت میں آئے تو 20 ارب ڈالر خسارے کا سامنا تھا۔

مافیا نے گٹھ جوڑ کر کے چینی کی قیمت بڑھائی۔ حکومت کا کام صنعت کاروں کو سہولتیں فراہم کرنا ہے۔ چاہتے ہیں زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا کریں تاکہ غربت کم ہو۔

عمران خان نے کہا کہ ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے انڈسٹری کو ترقی دے رہے ہیں۔ گزشتہ 6 ماہ میں دنیا ایک مشکل ترین وقت سے گزری۔ اپنی معاشی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ کورونا کے دوران غریب طبقے کو بچایا۔ ڈبلیو ایچ او نے پاکستان کی مثال دی ہے۔

متعلقہ خبریں