جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کا جیت سے اچھا اختتام کرنا چاہتے ہیں: عالیہ ریاض

پاکستان کا

ڈربن: عالیہ ریاض نے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف سیریز تیسرے ایک روزہ میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے سیریز کا اچھا اختتام کرنا چاہتے ہیں۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے مابین سیریز کا آخری ایک روزہ انٹرنیشنل میچ کل کنگز میڈ کرکٹ اسٹیڈیم ڈربن میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی

قومی ٹیم کی آل راؤنڈر عالیہ ریاض نے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے ابتدائی دونوں میچز میزبان ٹیم نے جیتے تاہم ہم تیسرے ایک روزہ میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے سیریز کا اچھا اختتام کرنا چاہتے ہیں۔

عالیہ ریاض کا کہنا ہے کہ ہمیں اندازہ تھا کہ جنوبی افریقا کے خلاف یہ سیریز بہت چیلنجنگ ہوگی۔

متعلقہ خبریں