جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پاکستان اور تاجکستان کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعاون چاہتے ہیں : خسرو بختیار

بزنس ٹو بزنس تعاون

اسلام آباد : خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار نے تاجک ہم منصب کے ساتھ ورچوئل اجلاس میں شرکت کی، جس میں وزیر اعظم عمران خان کے متوقع دورہ تاجکستان پر گفتگو اور پاک تاجک باہمی صنعتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں ممالک میں ٹیکسٹائل، فوڈ پروسسنگ، کان کنی اور ادویات کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : لگتا ہے الیکشن کمیشن کی غیر اخلاقی ویڈیو پی پی کے ہتھے لگ گئی : خرم شیر زمان

خسرو بختیار نے کہا کہ دورہِ تاجکستان پر کاروباری کمیونٹی کا وفد وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ہو گا۔ دونوں ممالک کے مابین بزنس ٹو بزنس تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیمنٹ اور کھاد کی صنعت کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تانبے، ایلومینیم اور کاٹن میں تجارت کو فروغ دیا جائے گا۔

تاجک وزیرِ صنعت نے کہا کہ پاکستان کیساتھ علاقائی تجارت بڑھانے کیلئے خواہشمند ہیں۔ تاجکستان میں کوئلہ، نایاب معدنیات اور تانبے کی کان کنی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں