جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

ورزش کریں اور ٹرین کا مفت ٹکٹ لے جائیں

ٹکٹ

نئی دہلی : بھارتی حکومت نے ورزش کرنے والے افراد کے لیے ریلوے ٹکٹ مفت دینے کا اعلان کردیا، اس مقصد کیلئے حکومت نے ریلوے اسٹیشن پر ورزش کرنے کی مشین بھی نصب کردی۔

حال ہی میں ایک تحقیق سے علم ہوا کہ ورزش کی بہت معمولی مقدار بھی بے شمار فائدے پہنچا سکتی ہے اس فارمولے پر عمل کرتے ہوئے بھارتی حکومت نے ریلوے اسٹیشن پر ورزش کی مشینیں نصب کردی۔

بھارتی حکومت نے عوام میں ورزش کا شعور اجاگر کرنے کے لیے ریلوے اسٹیشنوں پر ایسی مشینیں نصب کی ہیں جس پر ورزش کرکے ٹرین کا مفت ٹکٹ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

یہ بہترین اقدام بھارتی وزیر ریلوے کی جانب اس لیے اٹھایا گیا ہے کہ تاکہ لوگوں کوصحت کی اہمیت سمجھ آئے اور وہ ساتھ ساتھ بچت بھی کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیں: اس آبشار سے سرد موسم میں آگ بہتی ہے!

ریلوے اسٹیشن پر نصب کی جانے والی مشین پر مسافرین ‘اسکواٹز’ (اُٹھک بیٹھک) لگا کر مفت ٹکٹ حاصل کرسکتے ہیں، جو مسافر 180 سیکنڈز میں 30 اٹھک بیٹھک کرے گا اسے ٹرین کا مفت ٹکٹ دیا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ یہ مشین فی الحال نئی دہلی کے انند ویہار ریلوے اسٹیشن پر نصب کی گئی ہے، یہ مشین ‘فٹ انڈیا پروگرام’ کے تحت نصب کی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں