جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

وسیم اکرم کی قیمتی وراثتی گھڑی پرواز کے دوران گُم ہوگئی

پرواز

کراچی: کراچی سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز کے دوران قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی قیمتی وراثتی گھڑی گُم ہوگئی۔

وسیم اکرم نے تمام تر ذرائع سے مدد لینے کے بعد بالآخر ائیر لائن سے رابطہ کرنے کے لیے ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کی۔

سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں لکھا کہ ’پرواز ای کے 605، سیٹ 10 اے کراچی سے دبئی جانے والی پرواز کے دوران میں نے اپنی گھڑی کھو دی‘۔

یہ بھی پڑھیں: تیز بالنگ، ہیٹ ٹرک، مین آف دی میچ، آپکی خواہش پوری کر دی : حارث رؤف کا اسٹین کو پیغام

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ایمیریٹس سے گزارش کرنے کے ساتھ ساتھ وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ’یہ گھڑی میرے خاندان کی وراثتی گھڑی ہے‘۔


وسیم اکرم کے ٹوئٹ پر ایمیریٹس کی جانب سے فوراً ردِ عمل ظاہر کیا گیا۔


ایمیریٹس نے وسیم اکرم کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ ہمیں اپنی گھڑی اور ای میل ایڈریس کے ساتھ ساتھ پروازکی تمام تر تفصیلات بتائیں، ہم اپنی ٹیم کے ذریعے اسے ڈھونڈنے کے بعد آپ کو آگاہ کردیں گے۔

متعلقہ خبریں