جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

ساحل سمندر پر صفائی، وسیم اکرم کا خوشی کا اظہار

وسیم

کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کراچی کے ساحل کی صفائی دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور کراچی کے شہریوں کو مبارکباد پیش کی۔

سابق کپتان وسیم اکرم کئی بار ساحل سمندر پر گندگی کے ڈھیر کی تصاویر والی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کر کے افسردگی کے ساتھ کراچی کے عوام اور انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بھی بنا چکے ہیں۔

لیکن اس بار انہوں نے ساحل سمندر کی صفائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اہلیان کراچی اور انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خود تو پہلے صاف ہوجاؤ پھر حکومت کو ذمہ دار ٹھہرانا: وسیم اکرم

وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ آخر کار کچھ مثبت چیز بھی سامنے آئی ہے، سب نے بڑی محنت سے کام کیا ہے اور اب اسے ایسے ہی صاف رکھنا ہے۔

سوئنگ کے سلطان کا کہنا تھا کہ ساحل کی صفائی پر کراچی والوں اور سی بی سی کو مبارکباد دیتا ہوں، اب ہم سب کو بتا اور دکھا سکتے ہیں کہ یہ ہمارا ساحل ہے۔

متعلقہ خبریں