جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

وسیم اکرم نے اس بات کو یقینی بنایا کہ 1992ء کے بعد پاکستان ٹرافی نہ جیت سکے: عامر سہیل

وسیم

کراچی: عامر سہیل نے کہا ہے کہ وسیم اکرم نے اس بات کو یقینی بنایا کہ پاکستان 1992ء کے بعد ٹرافی نہ جیت سکے۔

عامر سہیل نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف ورلڈکپ1996 کوارٹر فائنل میں ٹاس سے صرف 5 منٹ پہلے قیادت کا بتایا گیا، البتہ وسیم اکرم کے نہ کھیلنے کے بارے میں مجھے دوست پہلے ہی آگاہ کر چکے تھے۔

ایک ٹی وی انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ وسیم اکرم کا پاکستان کرکٹ میں کردار ورلڈ کپ کے تناظر میں حیران کن نوعیت کا ہے،انھوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ پاکستان 1992ء کے بعد ٹرافی نہ جیت سکے۔

عامر سہیل نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے انھیں صدارتی ایوارڈ سے نواز کر جو کام کیا وہ قابل تحسین نہیں، وہ احتساب کی بات کرتے ہیں تو سب سے پہلے وسیم اکرم کو پی سی بی سے علیحدہ کریں۔

متعلقہ خبریں