جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

پیٹرول پمپ مالکان شہریوں کو لوٹنے لگے

کراچی: صادق آباد میں پیٹرول پمپ مالکان نے پیٹرول کے بجائے پانی ملاکر گاڑیوں میں فروخت کیا جا رہا ہے


تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہریوں کا کہنا ہے کہ پیڑول پمپ مالکان ہم شرہوں کو لوٹ رہے ہیں اور گاڑیوں میں پیٹرول کے بجائے پانی ملاکر فروخت کیا جا رہا ہے اور انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی ہے ۔


جب میڈیا نے اس واقعے کی تفصیلات پوچھی تو ایک شہری نے بتایا کہ اس سے پہلے بھی دو گاڑیوں میں شہریوں نے پیٹرول بھروایا تھا لیکن گاڑیاں چلنے کی بجائے بند ہو گئیں تھیں۔ جب گاڑیوں کی ٹنکی کو کھول کر دیکھا گیا تو 50 فیصد پانی مکس تھا۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ اس واقعے کا نوٹس لیا جائے۔


متعلقہ خبریں