جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وزارت مذہبی امور میں وائٹ کالر کرائم ہو رہا ہے : شیری رحمان

اسلام آباد : شیری رحمان نے کہا ہے کہ وزارت مذہبی امور کی آڈٹ پر سارے محکمے شزدر تھے۔ وزارت میں واضح وائٹ کالر کرائم ہو رہا ہے۔

کنوینئر پی اے سی سب کمیٹی 3 سینیٹر شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ وزارت مذہبی امور کی آڈٹ پر سارے محکمے شزدر تھے۔ وزارت مذہبی امور کے پاس 1 لاکھ 8 ہزار ایکڑ زمین ہے۔ وزارت آدھے سے زیادہ زمین بغیر معاوضے کے دوسروں کو دے چکی ہے۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ مذہبی امور کے چیف سیکرٹری نے کہا وہ اس عمل کا دفاع ہی نہیں کر سکتے۔ وزارت میں اربوں کھربوں کی خردبرد ہو چکی ہے۔ وزارت کے سارے آڈٹ اعتراضات پھر سے کھلے گے۔

انہوں نے بتایا کہ گرو نانک کی زمین پر ڈی ایچ اے 7 بن گیا ہے۔ وزارت مذہبی امور کی زمین پر مالز بن گئے ہیں۔ ہم اس معاملے پر ڈی جی ایف آئی نے کو بھی پی اے سی میں دعوت دی ہے۔ وزارت مذہبی امور میں واضح وائٹ کالر کرائم ہو رہا ہے۔

متعلقہ خبریں