جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے میں مزید 2894 نئے کورونا کیسز کی تصدیق کردی

مراد

کراچی: سندھ میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کے ٹیسٹ کیلئے گنجائش 110 تک بڑھادی گئی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں مزید 2894 نئے کیسز کی تصدیق کردی، 24 گھنٹوں میں مزید 49 مریضوں کی ہلاکت کے بعد تعداد 1000 کے اعداد کو عبور کرکے 1013 تک پہنچ گئی۔

سندھ میں کورونا وائرس نے پنجے گاڑ لیے مزید 2894 افراد وائرس کا شکار ہوگئے، کوویڈ 19 سے متاثرہ افراد کی تعداد 65163 ہوگئی۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ ایک دن میں 13642 ریکارڈ ٹیسٹ ہوئے اور اب تک 354129 ٹیسٹوں میں سے 65163 کسیز تشخیص ہوچکے ہیں پچھلے 48 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 97 افراد قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 1013 مریض جان بحق ہوچکے ہیں ان میں 73 فیصد اموات کموربیٹز کے اور 75 فیصد 50 سال سے زائد عمر کی ہیں۔

وزیراعلیٰ کے مطابق اس وقت 31425 مریض زیر علاج ہیں ان میں سے 29818 گھر وں میں آئسولیٹ، 64 قرنطینہ مراکز اور 1543 مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، اب تک صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 32725 ہوچکی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ لوگوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبے کے مختلف اضلاع کے مختلف علاقوں میں منتخب لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں صوبے کے لوگوں سے درخواست کروں گا کہ وہ لاک ڈاؤن کو مناسب طور پر نافذ کرنے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

آخرمیں انہوں نے مراد علی شاہ نے صحت کی دیکھ بھال کرنے والے عملے کو بھی زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ خبریں