جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

وزیراعظم کا چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لئے شہباز شریف کو خط

خط

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو 3 نام تجویز کردیے۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا خط لکھا جس میں چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کیلئے نام تجویز کیے گئے،وزیر اعظم نے جمیل احمد، فضل عباس میکن اورسکندر سلطان راجہ کے نام تجویز کیے ہیں، تینوں نامزد امیدواروں کا تعلق بیوروکریسی سے ہے۔ تینوں امیدوار وفاقی سیکرٹری کے عہدوں پرتعینات رہ چکے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کا معاملہ کافی عرصے سے لٹک رہا ہے اس لیے وہ مشاورت کے بعد ازسر نو تشکیل کیا گیا پینل بھیج رہے ہیں تاکہ ان میں سے کسی ایک نام پر اتفاق کیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کا آزاد کشمیر کے متاثرہ علاقوں کا دورہ

سابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا 6 دسمبر کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہوچکے ہیں، جس کے بعد چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک تاحال برقرار ہے، دونوں فریقین تاحال ایک دوسرے کی تجویز پر متفق نہ ہوسکے۔

متعلقہ خبریں