جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

وزیراعظم کل ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

عمران

کراچی: وزیر اعظم عمران خان کی پہلی بار ماضی کی سیاست کے مرکز کنگری ہاؤس آمد متوقع پیر پگاڑا کے علاوہ گورنر ہاؤس میں مخالف پارٹی کے وزیر اعلی مراد علی شاہ سے ون ٹو ون ملاقات ہوگی۔

وفاقی حکومت کے سندھ سے وابستہ نارض اتحادیوں کا پلڑا بالآخر بھاری ہو ہی گیا وزیر اعظم عمران خان کی پہلی بار ماضی کی سیاست کے مرکز کنگری ہاؤس آئیں گے جہاں جی ڈی اے سربراہ پیر پگارا سے ملاقات کریں گے اور انکے تحفظات کا خاتمہ کریں گے

وزیر اعظم عمران خان کی آمد پر استقبال کو آنے والے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ سے گورنر ہاؤس میں ون ٹو ون ملاقات ہوگی اور آئی جی سندھ کلیم امام کے تبادلے کے علاوہ صوبائی حکومت اور وفاق کے درمیان ترقیاتی منصوبوں سمیت دیگر مسائل پر بھی کھل کر بات چیت ہوگی

وزیر اعظم عمران خان سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات بھی شیڈول کا حصہ ہے جہاں ناراض اتحادی پارٹی کے ارکان و اہم رہنماؤں کو وزیر اعظم حکومت میں واپس لانے سمیت انکے تحفظات ختم کرنے پر بات چیت کریں گے

گورنر ہاوس میں عمران اسماعیل کے ظہرانے کے علاوہ وزیر اعظم گورنر سندھ کے ساتھ ون ٹو ون ملاقات کریں گے اور آنے والے مہینے کراچی میں تکمیل پذیر ہونے والے منصوبوں کے افتتاح کی حتمی تاریخ اور گرین لائن سمیت دیگر منصوبوں کے علاوہ نئے منصوبے، کے فور، ایس تھری کے ساتھ تحریک انصاف کو آنے والے بلدیاتی انتخابات میں مزید فعال اور کامیابی کے لیئے بھی بات چیت کی جائے گی

وزیر اعظم تحریک انصاف کے ارکان سندھ اسمبلی، پارٹی رہنمائوں سے ملاقات کریں گے جس کے علاوہ آئی جی سندھ کی تبدیلی کے حوالے سے انکے تحفظات سننے کے ساتھ ان سے بلدیاتی انتخابات پر مشاورت کریں گے اور پارٹی رہنماون کو اعتماد میں لیں گے

وزیر اعظم سے تاجروں کے وفود کی ملاقات بھی شیڈول میں شامل ہے جس میں امپورٹ میں کمی اور ایکسپورٹ میں اضافے سرمائیکاری ٹیکس مسائل پر بات چیت اور مشکلات کے خاتمے پر بات ہوگی

وزیر اعظم کے شیڈول میں سندھ صوبے میں نوجوانوں کے لئے کامیاب نوجوان پروگرام کا آغاز کرنے سے متعلق تقریب ہوگی جس میں بیروزگارنوجوانوں کو ایک لاکھ تک بلاسود،ایک سے پانچ لاکھ تک بغیر ایکوئٹی چھ فیصد سود کے علاوہ پانچ سے پچاس لاکھ تک آٹھ فیصد سود پر قرض کے لیئے درخواست دہندگان کو قرض کا اجراء کیا جائے گا

متعلقہ خبریں