جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وزیر اعظم کی مصر کے صدر سے ملاقات، مقبوضہ کشمیر سمیت دیگر امور پر تبادلہء خیال

مصر کے صدر

نیو یارک : وزیر اعظم عمران خان کی نیو یارک میں عالمی رہنماؤں سے ملاقات کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیر اعظم نے مصر کے صدر کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت سے آگاہ کیا۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے چوہترویں اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں : جنوبی ایشیاء کی سلامتی کو مسئلہ کشمیر سے جدا نہیں کیا جاسکتا : طیب اردوان

مصر صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ وہ سیکورٹی مسائل سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے تجربات سے مستفید ہونے کے خواہاں ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بھی اتفاق کیا۔

وزیر اعظم نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی ابتر صورتحال اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں صدر سیسی کو آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن سے ملاقات کی تھی، جس میں

دونوں رہنماؤں نے دنیا بھر میں ابھرتے ہوئے مسلمان مخالف جذبات اور اسلاموفوبیا جیسے مسائل پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن کو مقبوضہ کشمیر میں جاری کرفیو کے باعث’کشمیریوں کی ابتر حالت‘سے متعلق آگاہ کیا اور کہا تھا کہ ’کرفیو ختم ہونے پر قتل و غارت کا خطرہ‘ ہے۔


عمران خان نے بتایا کہ ’مقبوضہ کشمیر میں مواصلات کا نظام گزشتہ 50 دن سے معطل ہے‘۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’ایک مرتبہ کرفیو ختم ہوگا تو بہت بڑا بحران سامنے آئے گا‘۔

وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملے کے بعد وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن کی خدمات کو سراہا‘۔

متعلقہ خبریں