جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وزیراعظم کی صدارت میں ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

میں

لاہور: : وزیراعظم کی صدارت میں گزشتہ روز امن و امان کے حوالے سے ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ وزیراعظم عمران خان نے آئی جی پنجاب انعام غنی کو سی سی پی او لاہور عمر شیخ کو مکمل سپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے آئی جی پنجاب انعام غنی کو سی سی پی او لاہور عمر شیخ کو مکمل سپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے آئی پنجاب کو حکم دیا کہ سی سی پی او لاہور عمر شیخ کو مکمل سپورٹ کیا جائے، قبضہ گروپوں کے خلاف سخت کارووائی عمل میں لائی جائے اور قبضہ مافیا کے خلاف آپ اپنی ٹیم تشکیل دیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم اور سی سی پی او لاہور بات کرتے رہے جب کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار خاموش رہے، اجلاس میں وزیر تعلیم شفقت محمود، مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر، وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا اور دیگرحکومتی نمائندے موجود تھے۔

سی سی پی او عمر شیخ نے کہا کہ میں پولیس کو ٹھیک کر رہا ہوں، متعدد افسروں اور اہلکاروں کو ہتھکڑیاں لگوائیں، تین ماہ بعد لاہور خود بتائے گا کہ ٹھیک ہو رہا ہوں۔

متعلقہ خبریں