جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

‏وزیراعظم نے اپنی حکمت عملی سے غریب عوام کے 2344 ارب روپے بچائے، شبلی فراز

شبلی

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے 2 سال میں اپنی حکمت عملی اور کوشش سے اب تک غریب عوام کے 2344 ارب روپے بچائے ہیں۔

اپنی ٹوئٹ میں شبلی فراز نے کہا کہ ‏وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ 2 سال میں اپنی حکمت عملی اور کوشش سے اب تک غریب عوام کے 2344 ارب روپے بچائے ہیں۔ یہ رقم پاکستان کے 3 سال کے ترقیاتی بجٹ سے زیادہ ہے۔

شبلی فراز نے اپنی ٹوئٹ میں ریکوڈک معاہدے پر عائد جرمانہ 7 ارب ڈالر لکھ کر اسے پاکستانی کرنسی میں 1100 ارب روپے مساوی قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس کے علاوہ کارکے معاملے پر عائد ڈیڑھ ارب ڈالر (240 ارب روپے) جے آئی ڈی سی سیس کے 400 ارب روپے اور آئی پی پی معاملے پر 604 ارب روپے شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں