جی ٹی وی نیٹ ورک
اسلام آباد

وزیراعظم کا فوکس نچلے طبقے کی بقاء کیلئے اقدامات کرنا ہے: عبدالعلیم خان

عبدالعلیم خان

اسلام آباد: سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ ملک کو حقیقی طور پر مشکل ترین صورتحال کا سامنا ہے، وزیراعظم کا فوکس نچلے طبقے کی بقاء کے لئے اقدامات کرنا ہے۔

سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا کہ بہتری کے لئے حکومت کے ساتھ ساتھ ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، وزیر اعظم عمران خان نے عام آدمی کی بہتری کیلئے اہم قدم اٹھا یا ہے، موجودہ ماحول میں شہریوں کو بھی ذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

سینئر وزیر پنجاب نے مزید کہا کہ ملک کو بے روزگاری سمیت اہم معاشی مسائل درپیش ہیں، غیر معمولی حالات میں ایسے ہی مثبت فیصلے کرنا پڑتے ہیں بہتری کے لیے کام کرنا مشکل اور تنقید برائے تنقید آسان ہے۔

عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ شہریوں کے تحفظ کے لئے تمام وسائل برؤئے کار لا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں