جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وزیراعظم نے نواز شریف کی تقریر نشر کرنے کی اجازت دیدی

نواز

اسلام آباد: نوازشریف کی تقریر وزیراعظم کی اجازت سے نشر ہوئی۔

ذرائع وزیراعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی تقریر وزیراعظم کی اجازت سے نشر ہوئی۔ عمران خان نے نواز شریف کی تقریر چلانے والے چینلز کے خلاف کارروائی نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع وزیراعظم ہاؤس کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف اپنی تقریر سے عوام میں خود ایکسپوز ہوں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف خود کو عدالتوں اور عوام کے سامنے بیمار کہتے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے قائد کی تقریر سے عوام کے سامنے جھوٹ کا پول کھل جائےگا۔

متعلقہ خبریں