جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

وزیراعظم نے پیٹرول بحران کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی بنادی

پیٹرول

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول بحران کی تحقیقات کیلئے شہزاد سید قاسم کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی بنا دی ہے۔

وزیراعظم کی جانب سے قائم کی گئی انکوائری کمیٹی آئل کمپنیوں کی جانب سے ذخیرہ اندوزی کی تحقیقات کا جائزہ لے گی۔ انکوائری کمیٹی تیل بحران میں پٹرولیم ڈویژن کے اقدامات پر بھی رپورٹ دے گی۔

ذرائع کے مطابق انکوائری کمیٹی اوگرا کی جانب سے تیل بحران سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات بھی دیکھے گی، اس کے ذریعے تیل قیمت میں کمی کے درآمدات پر اثرات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

کمیٹی ذمہ داروں کے تعین کے ساتھ ساتھ مستقبل کا لائحہ عمل بھی دے گی۔

اس سے قبل 18 جون کو وزیراعظم کے سامنے پیٹرول بحران کی رپورٹ پیش کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں